لکھنؤ،29اکتوبر(ایجنسی) وزیر اعلی اکھلیش یادو نے جمعرات کو اپنی کابینہ میں بڑی تبدیلی کی-گورنر رام نائک نے وزیر اعلی اکھلیش یادو کی سفارش پر کابینہ کے آٹھ وزراء کو برخاست کر
دیا، جن میں پانچ کابینہ اور تین وزیر شامل ہیں. اس کارروائی کے بعد صوبے میں اب صرف 46 وزیر بچے ہیں. نو دیگر وزراء کے محکموں کا کام چھین کر اضافی چارج کے طور پر وزیر اعلی کو سونپا گیا ہے. بتایا جا رہا ہے کہ 31 اکتوبر کو یوپی کابینہ میں ردوبدل ہونا ہے.